Quantcast
Channel: GupShup Forums - Wedding, Fashion & Beauty
Viewing all articles
Browse latest Browse all 2009

Kali kaloti

$
0
0
بچپن سے یہی سننے ملا کہ میں اسپتال میں بدل گئی ہوں سب گورے میں سانولی، پھپھو کہتی ہیں رنگ سانولا تھا پر بچپن میں لمبی پلکیں اور بال ہی تھے جس پر سفید فراک پہن کر گڑیا لگتی ورنہ تیرا تیری بہنوں سے کوئ میل نہ تھا، سارا بچپن یہی سنتے گزرا اپنی حساس طبعیت کی وجہ سے شاعری میں دل لگا لیا اور لکھنا شروع کیا،بیاہ کے لئے گورے لڑکے کا رشتہ آیا تو خاندان والے حیران کہ "نصیب جاگ گئے" پر اُدھر بھی مذاق بنا دی جاتی کبھی شوہر اور کبھی سسسرال کے ہاتھوں, کالا رنگ میری کمزوری پر مجھے پہلے میکے پھر سسرال میں پہننے سے روکا گیا کیونکہ یہ صرف " گورے رنگ" پر ججتا تھا ، شوہر کو شادی کے کچھ عرصہ بعد گوری چٹی پسند آگئی اور یوں میری بچی کچی خود اعتمادی پھر سے ختم ہو گئی۔
میں نے ملک چھوڑ دیا اور دیار غیر آگئی یہاں پڑھنے لگی ساتھ ساتھ جاب ، حیرانی کی بات کہ یہاں لوگ میرے سانولے رنگ کو پسند کرتے مجھے خوب صورت کہتے تو میں اندر ہی اندر ہنس پڑتی بھلا میری فیملی اورسسرال سب لوگ جھوٹے تھوڑی تھے یہ گورے شائد حُسن نہیں سمجھتے تھے ، پھر میں نے کالا رنگ پہنا تو میری ایرانی گورے رنگ والی دوست نے کہا "تم بہت خوب صورت ہو یہی رنگ پہنا کرو" میں نے یہ رنگ پہننا شروع کر دیا اور خود پر توجہ دینے لگی ، بہت لوگوں نے شادی کی آفرز دیں بہت لوگوں نے قریب آنا چاہا مگر وہ سب کے رنگ گورے تھے اور میں اتنی "حسین "نہ تھی ، میں اپنے دیس میں معمولی شکل والی لڑکی سمجھ کر خود کو قبول کر چکی تھی مگر اب خوب صورتی کا لفظ سن کر کنفیوز رہنے لگی ، پھر کافی سوچ بچار کے بعد ماہرِ نفسیات کے پاس جا پہنچی اور اُس ا سے ے تک ساری کہانی سنا چکی تو اس نے جو کہا وہ کچھ یہ تھا۔
" تم در حقیقت اپنے بچپن سے ہی بے حد حسین لڑکی تھی یوں سمجھ لو تمہارا خاندان اس حسن سے خائف تھا کیونکہ یہ انوکھا حسن پوری فیملی میں نہیں تھا ، تمہارا شوہر بھی عدمِ تحفظ اور احساس کمتری کا شکار ہوا اور اب پڑھے لکھے اور با شعور معاشرے نے تم کو بتا دیا کہ تم بہت خوب صورت ہو ، اپنی زندگی جیو اور خود کو ہمیشہ ایسا حسین رکھو کیونکہ تم خوش قسمت ہو یہاں کے گورے بھی اتنے حسین نہیں جتنی تم ہو" اس کے بعد میں با اعتماد اور مطمین ہو گئ پر اب یہ
سمجھ نہیں آرہا میرے گھر والوں کواگر یہ بات بتائ کتنا ہنسیں گے وہ ہے ناں!!!!

Viewing all articles
Browse latest Browse all 2009

Trending Articles